منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

اقوام متحدہ کا لبنان میں رابطہ کاری آلات پھٹنے پر اظہار تشویش

18 ستمبر, 2024 09:45

نیویارک: امریکا میں قائم اقوام متحدہ کے ترجمان نے بھی لبنان میں رابطہ کاری آلات پھٹنے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت انتہائی تشویشناک ہے۔ پیجر دھماکوں کا حوالے سے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:لبنان میں سیکڑوں حزب اللہ اراکین کے استعمال میں رابطہ کاری آلات پھٹ گئے

قبل ازیں ایران نے بھی لبنان میں پیجر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی جانب سے ’ماس مرڈر‘ کی کوشش اور دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا گیا، جس پر ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسی کارروائی جنگی اخلاقیات اور عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس کی جانب سے بھی لبنان می پیجر حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈالتے ہوئے شدید مذمت کی گئی۔

پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 9 افراد شہید جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،تاہم 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی کارروائی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم نے سکیورٹی سے متعلق خصوصی اجلاس  میں دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top