مقبول خبریں
افغان سفارتکاروں کی قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے سے تنازع بن گیا
اسلام آباد: افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کے قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے سے تنازع کھڑا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی دعوت پر پشاور میں افغان عہدیداروں نے آج رحمت العالمین کانفرنس میں شریک ہوئے۔ ماہرین کے مطابق افغان سفارتکاروں کے قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے سے بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آخری بال تک لڑیں، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان
12 ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ تقریب رحمت العالمین کانفرنس میں قومی ترانے کی گونج اٹھی تو وہیں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں افغان قونصل جنرل کی سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتےہوئے ڈھٹائی سے نظر آئے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ افغان قونصل جنرل کا طرزعمل غیر معمولی واقعہ ہے،سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، محب اللہ شاکر کو ناپسندیدہ شخص قراردے کر پاکستان سے بھیجا جائے۔