اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

ایف بی آر نے ٹیکس جمع کرنے کا اچھوتا پلان تیار کر لیا

17 ستمبر, 2024 16:57

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہزاروں ارب ٹیکس ریونیو جمع کرنے کا اچھوتا پلان تیار کر لیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 4 ہزار آڈٹ افسران کی کنٹریکٹ پر خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے اس ضمن میں پروفیشنل آڈٹ فورمز سے درخواستیں مانگ لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) میں پہلے سے 500 آڈٹ افسران مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، پراپرٹیز، لگژری گاڑیوں کی خرید و فروخت ،بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ڈیٹا کی بنیاد پر آڈٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر کھربوں روپے کا ٹیکس وصول کرنے میں ناکام

ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 فیصد بڑے کاروباری افراد کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جب کہ ملک بھر میں 25 فیلڈ فارمیشن افسران کو بھی تبدیل کرنے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ فیلڈ فارمیشنز میں نجی شعبے سے لیے گئے آڈیٹرز کو کام سونپا جائے گا، لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کے 80 فیصد اسٹاف کو تبدیل کرنا بھی پلان کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب ایف بی آر کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن پر بھی اہم پیش رفت کی ہے تاہم امریکی کمپنی میکنزی نے ایک ڈی ایم جی افسر کی خدمات حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق علی جان نامی ڈی ایم جی افسر کا شمار وزیر اعظم کے منظور نظر افسران میں ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top