مقبول خبریں
حکومت کا اقلیتی کارڈ متعارف کرانے کا امکان
پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتی کارڈ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ حکومت ہمت کارڈ اور کسان کارڈ کے ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے ‘اقلیتی کارڈ’ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے اقلیتوں کو سماجی اور معاشی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دمیش سنگھ اروڑہ نے اس بات پر زور دیا کہ "اقلیتی کارڈ” شروع کرنے سے پہلے تمام متعلقہ محکموں سے رائے حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ پروگرام کے ہر پہلو کا اچھی طرح سے جائزہ لیا جاسکے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے اقلیتوں کے لئے ایک جامع سماجی تحفظ پروگرام تیار کرنا ہے۔
سیکرٹری برائے انسانی حقوق رائے علی بہادر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام پر دو مرحلوں میں عملدرآمد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں صوبے کے ٹاپ 10 اضلاع سے ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔
رمیش سنگھ نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام اقلیتوں کے لئے معاشی مواقع کو بہتر بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔