منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

سابق کرکٹر نے محمد رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کردی

17 ستمبر, 2024 10:48

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر نے بابراعظم کی جگہ محمد رضوان کو پاکستان رکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی حمایت کردی ہے۔

سابق کرکٹر باسط علی نے ایک بیان میں محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کی قیادت میں چیمپئنز کپ میں مارخورز نے اسٹالینز کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود اور بابر اعظم سے زیادہ محمد رضوان پچ کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ پچ کو سمجھنا بڑی بات ہے اور ایسا بابراعظم اور شان مسعود نہیں کر سکتے، لہٰذا اگر اس وقت رضوان کو کپتان نہیں بنایا جائے تو یہ ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

پاکستان کے سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ محمد رضوان نے چیمپیئنز کپ میں جس طرح مارخورز کی قیادت کی ہے انہوں نے ثابت کردیا کہ ان سے بہتر کوئی کپتان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

سابق کرکٹر کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو بڑا دھچکا

دسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلیا کے لیے نیا کپتان مقرر کرنے پر غور کررہا ہے جب کہ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پہلے ہی بورڈ حکام سے اس معاملے پر گفتگو کر چکے ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ محمد رضوان ممکنہ طور پر مستقبل میں تینوں فارمیٹ کے کپتان بن سکتے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top