مقبول خبریں
بھارت کے مسلمانوں کے مصائب سے غافل خود کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے، خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ اور بھارت کے مسلمانوں کے مصائب سے غافل خود کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے آپ کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے اگر ہم ان مصائب سے غافل ہیں جو ایک مسلمان میانمار، غزہ، بھارت یا کسی اور جگہ برداشت کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سنی علماء اور دانشوروں کے ایک گروپ سے ملاقات میں سپریم لیڈر نے اسلامی اقتدار جیسے اہم ہدف کے حصول کو اتحاد کے علاوہ کسی اور راستے سے ناممکن قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی کنجی ہے۔
ادھر بھارت نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مسلمانوں سے متعلق بیان کو غلط معلومات پر مبنی اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ نےخامنہ ای کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ کو دیکھیں۔