مقبول خبریں
پاکستان میں نئے پاسپورٹ فیس سے متعلق اہم خبر
پاکستانی شہریوں کیلئے درست پاسپورٹ بین الاقوامی سفر کیلئے ایک اہم دستاویز ہے جس کی فیس کی تفصیلات جاری کر دی گئی۔
نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست دینے والے شہری کسی بھی قریبی پاسپورٹ آفس کا دورہ کر سکتے ہیں، فیس کا موجودہ ڈھانچہ، جو ستمبر 2024 تک تبدیل نہیں ہوا ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔
خیال رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دستاویزات کی تصدیق اور مطلوبہ فیس وصول کرنے کے بعد پاسپورٹ جاری کرتا ہے۔
– 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ (5 سال کی مدت):
– عام: 4,500 روپے
– فوری: 7,500 روپے
– 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ (10 سال کی مدت):
– عام: 6,700 روپے
– فوری: 11,200 روپے
– 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ فیس (5 سال کی مدت):
– عام: 8,200 روپے
– فوری: 13,500 روپے
– 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ فیس (10 سال کی میعاد):
– عام: 12,400 روپے
– فوری: 20,200 روپے
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ فیسیں تبدیلی کے تابع ہیں اور درخواست دہندگان کو اپنی درخواستیں جمع کرنے سے پہلے معلومات کی تصدیق کرنی چاہئے۔