مقبول خبریں
خاتون نے شوہر کے روزانہ نہ نہانے پر بڑا فیصلہ کر لیا
نئی دہلی: آگرہ میں ایک نوبیاہتا خاتون نے اپنے شوہر راجیش سے اسکی ذاتی حفظان صحت کی خراب عادات کی وجہ سے طلاق مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر سے ایک ماہ قبل شادی کی تھی لیکن اب خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کا شوہر مہینے میں صرف ایک یا دو بار غسل کرتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے جسم سے بدبو آتی ہے۔
تاہم صفائی ستھرائی کو ترجیح دینے کیلئے راضی کرنے کی ان کی کوششوں کے باوجود راجیش نے اپنی صفائی سے متعلق بہت کم تشویش کا مظاہرہ کیا ہے۔
خاتون نے تسلی کی تلاش میں مقامی فیملی کونسلنگ سینٹر کا دورہ کیا اور شادی ختم کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ تاہم طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد اس کے والدین نے راجیش کے خلاف جہیز ہراسانی کی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے مداخلت کی۔
پولیس کی جانب سے جوڑے کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے تعلقات کو بچانے کیلئے مشاورتی سیشن میں شرکت کریں۔ ایک وقت میں خاتون اپنے شوہر راجیش کے ساتھ صلح کرنے پر راضی ہوگئی جب راجیش نے اپنی حفظان صحت کو ترجیح دینے اور روزانہ غسل کرنے کا عہد کیا۔