منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

نریندر مودی نے ربیع الاول کے موقع پر اہم پیغام دیدیا

16 ستمبر, 2024 18:44

بھارتی صدر دروپدی مرمو سمیت وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نریندر مودی نے عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی۔ اپنے مختصر پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب اس موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کی مثال قائم کی تھی۔

میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کی شاندار مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے صبر کے ساتھ حق کی راہ پر چلنا بھی سکھایا ہے۔ آئیے اس موقع پر ہم سب ان کی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کرنے اور ملک کی ترقی کے لئے سرگرم رہنے کا عہد کریں۔

خیال رہے کہ بھارت میں ربیع الاول کا چاند 4 ستمبر کو نظر آیا تھا اور بھارت میں عید میلاد النبیﷺآج منائی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top