مقبول خبریں
اپنے خرچے سے دریا پر پُل بنانا شہری کو مہنگا پڑ گیا
ایک چینی باشندے ہوانگ دیو کو اپنے پیسوں سے لوگوں کیلئے دریا پر پُل تعمیر کرنے پر دو سال کی سزا مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق چینی شہری ہوانگ دیو نے 17 دیگر دیہاتیوں کیساتھ مل کر اپنے خرچے پر دریا پر پُل تعمیر کیا جو سنہ 2005 سے قبل شمالی چین کے صوبہ جیلن میں واقع ژینلن گاؤں دریائے تاؤر سے مکمل طور پر کٹ گیا تھا اور مقامی لوگوں کو قریب ترین پل تک تقریبا 70 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا تھا۔
تاہم، سب کچھ اس وقت بدل گیا جب ہوانگ دیو نامی چینی دیہاتی، جو پہلے گاؤں سے آنے اور جانے کیلئے ایک چھوٹی سی کشتی چلاتا تھا جس نے وہ کرنے کا فیصلہ کیا جو علاقائی حکام نہیں کرسکے۔
2014 میں ہوانگ دیو نے 17 دیگر دیہاتیوں کے ساتھ مل کر 13 دھاتی کشتیوں کو ویلڈنگ کرکے پل کو بہتر بنایا تاکہ یہ بھاری گاڑیوں کو سہارا دے سکے۔
لیکن 4 سال بعد ٹاونان واٹر افیئرز اتھارٹی نے چینی دیہاتی کے گھر دستک دی اور پل کو توڑنے کا حکم دیا اور ہوانگ اور اس کے خاندان پر اس سے غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے کا الزام لگا دیا۔
ندی پر ایک چھوٹا سا پل تعمیر کرنے پر ابتدائی پونٹون پل کا کمیونٹی کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا تھا اور لوگ اسے استعمال کرنے کیلئے ہوانگ کو ایک چھوٹا سا ٹول ادا کرنے پر زیادہ خوش تھے، کیونکہ یہ قریب ترین مجاز پل تک 70 کلومیٹر گاڑی چلانے کے مقابلے میں بہت سستا اور کم وقت لینے والا تھا۔