منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

مائیکل جیکسن کے بھائی بھی دنیا سے رخصت ہوگئے

16 ستمبر, 2024 13:14

مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی اور جیکسن 5 کے بانی رکن ٹیٹو جیکسن 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اسٹیو میننگ نے میڈیا کو بتایا کہ سابق گلوکار ٹیٹو جیکسن کو امریکی ریاست نیو میکسیکو سے اوکلاہوما جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹیٹو جیکسن کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ان کی آخری تصویر 9 ستمبر کو جرمن شہر میونخ میں ان کی موت سے چھ دن قبل لی گئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن بھی 25 جون 2009 کو 50 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

ٹیٹو جیکسن کے سوگواروں میں تین بیٹے 41 سالہ تاج، 39 سالہ ٹریل اور 46 سالہ ٹی جے چھوڑے ہیں۔

ان کے بیٹوں کی والدہ کا نام ڈیلورس ‘ڈی ڈی’ مارٹس تھا جن سے ٹیٹو جیکسن نے 1972 میں شادی کی تھی اور 1988 میں دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top