اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

فلسطین میں اسرائیلی بربریت؛ یہودی طالبہ نے اپنا سر منڈوا لیا

15 ستمبر, 2024 18:00

جاپان میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطنیوں کی نسل کشی پر یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے اپنا سر منڈوا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی یونیورسٹیز کے طلبا نے فلسطین یکجہتی کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی، جس میں دنیا بھر کے طلباء شریک ہوئے اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف دنیا کی خاموشی پر احتجاج کیا۔

جاپان میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے کیمپ میں ایک طالبہ نے احتجاجاً اپنے بال کاٹ لیے اور کہا کہ سر مونڈنے کا مقصد غزہ میں کی گئی نسل کشی اور ہولوکاسٹ کی نسل کشی میں تعلق کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل پناہ گزینوں کو فوج میں بھرتی کرنے لگ گیا

طالبہ نے کہا کہ غزہ اور ہولوکاسٹ میں ہونے والی نسل کشی ایک جیسی ہونے کے باوجود کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت کرنے والی طالبات پر صہیونیوں نے حملہ کیا تھا جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

 واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top