منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

پلاسٹک بیگز کے استعمال سے متعلق اہم فیصلہ

15 ستمبر, 2024 19:44

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر اور سیاحتی مقامات پر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدر آمد شروع  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت انوائرمنٹل پروٹیکشن کونسل کے اجلاس میں پلاسٹک بیگز کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی کیلئے 3 مہینے کا وقت مقرر اور مقررہ ٹائم لائنز کے بعد اس کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

اجلاس کے مطابق یہ فیصلہ ہوا کہ اینٹ کی بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلیے منصوبہ شروع کیا جائے گا جبکہ منصوبے کے تحت مالکان کو نرم شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:غزہ؛ فلسطینیوں نے ‘پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ’ سے ڈیزل بناڈالا

محکمہ صحت کو صوبے میں اسپتالوں کے ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ پھلدار درخت لگانے کیلیے خصوصی شجر کاری مہم شروع کی جائے جس میں اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں میں شجر کاری پر توجہ دی جائے۔

اجلاس میں انوائرمنٹل پروٹیکشن کونسل کے رولز آف پروسیجرز کی منظوری دی گئی اور اسکولوں اور کالجوں کے نصاب میں کلائمیٹ چینج سے متعلق مواد شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top