منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

15 ستمبر, 2024 19:14

اسلام آباد: حکومتی وفد اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور حکومتی وفد کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ملتوی کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے مشاورت پر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کو آگاہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے ابھی تک ووٹ دینے کی حامی نہیں بھری۔

مزید پڑھیں:حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں جاری
مزید ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے کچھ آزاد اراکین بھی اب تک ووٹ دینے پر مکمل طور پر راضی نہیں، حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا سلسہ جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ شہباز حکومت کی عدالتی ترمیم کی منظوری کیلئے مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور آئینی ترمیم کے لیے ان کی حمایت حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ فضل الرحمان نے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کے لیے ترمیم کا مسودہ مانگا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top