اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

اختر مینگل نے حکومت کے سامنے 2 ووٹوں کے بدلے بڑی شرط رکھ دی

15 ستمبر, 2024 18:35

اسلام آباد: حکومتی آئینی مجوزہ ترامیم کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 ووٹ اہمیت اختیار کر گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 2 ووٹوں کیلئے اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے اور  صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top