مقبول خبریں
حوثی باغیوں کے اسرائیل پر میزائل حملے میں نقصان کی ویڈیو وائرل
یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل میں ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملے کرکے صہیونی ریاست کے دفاعی نظام کی قلعی کھول دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کے میزائل حملے سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت پورے وسطی ملک میں سائرن بج اُٹھے۔
حوثیوں کے اسرائیل پر میزائل حملے میں کم از کم 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کچھ متعدد ہلاک ہوئے ہیں تاہم صہیونی ریاست چھپانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ہزیمت سے بچاجاسکے۔
مزید پڑھیں: یمنی فوج اور حزب اللہ کے اسرائیل پر میزائل حملے
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یمن سے حوثیوں کے داغے گئے طویل رینج کے بیلسٹک میزائل کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میزائل مشرق سے وسطی اسرائیل میں داخل ہوا تھا جبکہ میزائل حملے میں ہوئے نقصانات کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل پناہ گزینوں کو فوج میں بھرتی کرنے لگ گیا
انہوں نے میزائل کے ایک ٹکڑے کی تصاویر بھی دکھائیں جو وسطی قصبے مودیین کے ایک ٹرین اسٹیشن میں ایک ایسکلیٹر پر گرا تھا۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی سبا نے حوثیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یمنی میزائل جس مقام پر گرا تھا وہاں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ حوثیوں کو اب تک معلوم ہو جانا چاہیے تھا کہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔