منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں جاری

15 ستمبر, 2024 17:30

اسلام آباد: شہباز حکومت کی عدالتی ترمیم کی منظوری کیلئے مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور آئینی ترمیم کے لیے ان کی حمایت حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ فضل الرحمان نے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کے لیے ترمیم کا مسودہ مانگا تھا۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم کی سربراہی میں ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ شامل تھے۔

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ختم کرکے 3 رکنی حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی شریک تھے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے 5 بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمان بھی شرکت کریں گے تاہم خصوصی کمیٹی کے ارکین کو اجلاس کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top