مقبول خبریں
ٹیلر سوئفٹ کی حمایت؛ ٹرمپ کیلئے مشکل بن گئی، مگر کیسے؟
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی صدارتی نتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کے پول کے نتائج نے مخالف امیدوار ٹرمپ کے پیروں تلے زمین نکال دی۔
یو جی او وی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری والے نئے ڈیبیٹ پول میں پتا چلا ہے کہ 8 فیصد ووٹرز نے کہا کہ پاپ سپر اسٹار کی حمایت ڈیموکریٹ کے حق میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے پر راضی کرسکتی ہیں۔
امریکی ریاست مینیسوٹا میں ٹیلر سوئفٹ کی کملا ہیرس کیلئے حمایت حریف ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے چیلنج بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کس کی حمایت کا اعلان کیا؟
پول کے مطابق 8 فیصد افراد ٹیلر سوئفٹ کی طرف سے ان کی توثیق کے بعد وہ کملا ہیریس کو ووٹ دینے پر غور کررہے ہیں، زیادہ تر ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ حمایت یا توثق سے نہیں بلکہ امریکا کیلئے ووٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ ڈالا
گریمی ایوارڈ جیتنے والی آرٹسٹ نے منگل کی رات کی بحث کے فوراً بعد اپنے 283 ملین فالوورز کے ساتھ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا تھا۔
یو جی او وی کے ترجمان نے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ کی انسٹاگرام پر حمایت کردہ اعلان کو کسٹم لنک پر 3 لاکھ 37 ہزار 800 سے زائد بار کلک کرکے دیکھا گیا ہے۔