منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

دلجیت دوسانجھ کے امریکا کنسرٹ میں کتنی کمائی ہوئی؟

15 ستمبر, 2024 16:51

بالی ووڈ کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کے امریکا کنسرٹ سے ہونے والی آمدنی نے مداحوں کو چونکا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے مئی سے جولائی تک دل لومیناتی کے نام سے شمالی امریکہ کا دورہ کیا اور کئی شہروں میں کنسرٹ کیا۔

اس کے علاوہ دلجیت رواں ماہ یورپ اور برطانیہ ٹور کیلئے روانہ ہوں گے جہاں انکے کئی کنسرٹ شیڈول ہیں، جس کے ٹکٹ سیکنڈوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈزنی شہزادی کے تاثرات کی نقل کرنیوالی وائرل خاتون کون ہیں؟

دلجیت کے منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں کنسرٹس کے ٹکٹوں کی قیمت $55,000 (4.6 ملین ہندوستانی روپے) سے لے کر $64,000 (5.4 ملین ہندوستانی روپے) (1.78 ملین پاکستانی روپے) تک ہے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ کو شوبز انڈسٹری میں 8 سال مکمل، یادگار کلپ وائرل

انہوں نے بتایا کہ کنسرٹس میں شرکت کیلئے لوگوں کا اتنا رش تھا کہ لوگوں نے بلیک میں ٹکٹ اس قیمت پر خریدے۔

منیجر نے مزید انکشاف کیا کہ دلجیت نے اپنے شمالی امریکا کے کنسرٹس سے 234 کروڑ روپے کمائے جبکہ برطانیہ میں کنسرٹس کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top