اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی بولر کا ریکارڈ توڑ دیا

15 ستمبر, 2024 16:14

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میڈن زیادہ اوور کروا کر بھارتی بولر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2024 میں اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عامر نے یہ سنگ میل بارباڈوس رائلز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں محمد عامر نے 2.3 اوورز کروائے جس میں ایک میڈن اوور بھی شامل تھا، انہوں نے اپنے اسپیل میں 11 رنز دیے۔

اس طرح قومی فاسٹ بولر ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

محمد عامر کے ٹی 20 کرکٹ میں میڈن اوورز کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ بھارت کے بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوورز کروائے ہیں۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن 30 میڈن اوورز کے ساتھ پہلے جب کہ بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن 26 میڈن اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top