مقبول خبریں
یمنی فوج اور حزب اللہ کے اسرائیل پر میزائل حملے
یمنی فوج نے وسطی اسرائیل پر کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے جب کہ دارلحکومت تل ابیب اور اطراف کے علاقوں میں میزائل حملوں سے خوف پھیل گیا۔
یمنی فوج کے حملے کے نتیجے میں میٹرو اسٹیشن میں آگ لگ گئی جب کہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی حکومت یمنی فوج کے حملے میں ہوئے نقصان کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، یمن کا یہ حملہ وسطی اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ میزائل یمن سے داغا گیا اور یہ ایک کھلے علاقے میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے داغے گئے تقریبا 40 میزائل آج صبح بالائی گلیل اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں داخل ہوئے، ان میں سے کچھ کو روکا گیا جبکہ باقی کھلے علاقوں میں جا گرے۔
قبل ازیں حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیلی رویا بیرکوں میں 188 بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں کٹیوشا راکٹوں سے بمباری کی ہے۔