مقبول خبریں
ہانیہ کو شوبز انڈسٹری میں 8 سال مکمل، یادگار کلپ وائرل
معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں 8 سال مکمل ہونے پر مداحوں کیلئے پرانی فلم کا کلپ شیئر کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر 12 ستمبر 2016 کو ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم جاناں کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، اس فلم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور لالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
سوشل میڈیا پر 15 ملین مداح رکھنے والی ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پرانی یادوں کو شیئر کیا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر، فرحان سعید کا ڈرامہ؛ کچھ سینز ‘فحش’ قرار
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس لڑکی کو نہیں معلوم تھا کہ وہ اتنی دور آ جائے گی، یہ جان کر میرے دل کو بہت خوشی ہوئی ہے کہ میں نے کچھ حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات کی ہے، کچھ اچھی یادیں بنائیں جو ناقابل فراموش ہیں۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے نامناسب ویڈیوز بنانے والے بھارتی کو ڈھونڈ نکالا
انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے حالات میں میرے ساتھ رہنے کیلئے آپ کا شکریہ! جہاں شاید میں خود کو تنہا سمجھتی۔
View this post on Instagram