اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

فافن نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا

14 ستمبر, 2024 15:39

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو ‘بڑے پیمانے پر شفاف’ قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں 13 ستمبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی  کے مخدوم طاہر رشید الدین نے پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کو شکست دی تھی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے مخدوم طاہر رشید الدین 1 لاکھ 16 ہزار 416 ووٹ لیکر پہلے نمبر رہے جب کہ تحریک انصاف کے حسان مصطفیٰ 58 ہزار 258 ووٹ لے سکے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

فافن نے پی پی پی کے ووٹ شیئر میں بہتری کی اطلاع دی ہے جو کہ 3 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رحیم یار خان کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 526,973 ہے، ضمنی انتخاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ میں 288,113 مرد اور 238,860 خواتین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ این اے 171 کی یہ نشست چند ہفتے قبل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی رئیس ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top