مقبول خبریں
امریکا میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئیں تو کچھ سرکاری نوکری کے لیے تعلیمی شرائط میں نرمی کردیں گی۔
یموکریٹک صدارتی امیدوار اور ان کے ریپبلکن حریف 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے شہریوں سے نِت نئے وعدوے کر رہے ہیں۔
کملا ہیرس نے پنسلوانیا کے شہر ولکس بارے میں اپنی تقریر میں کہا کہ صدر کی حیثیت سے میں وفاقی ملازمتوں کے لیے غیر ضروری ڈگری کے تقاضوں سے چھٹکارا حاصل کرواؤں گی تاکہ چار سالہ ڈگری کے بغیر شہری ملازمت حاصل کر سکیں۔
امریکی مردم شماری بیورو کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 25 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 62 فیصد سے زائد امریکیوں کے پاس بیچلر یعنی 16 سالہ تعلیمی ڈگری نہیں ہے۔
2020 میں کالج ڈگری کے بغیر امریکیوں کی تعداد پانچ میں سے تین فیصد تھی۔
نائب صدر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ڈگری کسی شخص کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرے، البتہ چاہوں گی نجی کمپنیاں بھی ملازمتوں کی فراہمی کے لیے مطلوب تعلیمی قابلیت کی شرائط میں نرمی اختیار کریں۔