منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

روینہ ٹنڈن نے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟

14 ستمبر, 2024 13:45

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرا میں پیش آئے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحتی بیان جاری کیا۔

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں 49 سالہ اداکارہ نے مداحوں کو اپنے ساتھ تصویر کھینچنے نہ دینے کی وجہ بتائی اور ان سے معذرت بھی کی۔

روینہ ٹنڈں نے اعتراف کیا کہ جب وہ اکیلی ہوتی ہیں اور مداح اُن کے ساتھ تصویر بنوانے کا کہتے ہیں تو وہ گھبرا جاتی ہیں۔

چند روز قبل پیش آنے والے واقعے پر روینہ ٹنڈن نے اپنے وضاحتی بیان کے ذریعے تصویر کا دوسرا رُخ بھی پیش کیا۔

فوٹو — اسکرین شاٹ

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُس وقت میں اکیلی تھی اور تھوڑی گھبرائی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، مجھے اپنے معصوم پرستاروں کو شاید ایک تصویر دے دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے واقعے پر بڑا بُرا لگا میں معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ ہرگز کسی کو ناراض کرنا نہیں تھا۔

روینہ ٹنڈن نے اپنے پیغام کا اختتام ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے کیا اور کہا کہ امید ہے مستقبل میں ان مداحوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کروں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top