اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

مِس سوئٹزرلینڈ کو شوہر نے ٹکرے کرکے بلینڈر میں پیس ڈالا

14 ستمبر, 2024 10:56

سابق ماڈل اور مِس سوئٹزرلینڈ مقابلے کی فائنلسٹ کرسٹینا جوکسیمووچ کو شوہر نے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ سابق ماڈل 13 فروری کو باسل کے باہر واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔

حکام نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر تھامس نے مبینہ طور پر قتل کرکے جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

سوئس پولیس کے مطابق کرسٹیانو جوکسیمووچ کو موت سے پہلے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا، 41 سالہ شوہر کو جرم کے فورا بعد گرفتار کیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

مقامی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے مقتولہ ماڈل کو قتل کرکے ان کی کچھ باقیات کو ہینڈ بلینڈر سے پروسیس کیا اور بعد میں کیمیکل کے ذریعے تحلیل کیا۔

لوزان کی وفاقی عدالت نے حال ہی میں تھامس کی رہائی کی اپیل مسترد کر دی تھی اور تحقیقات جاری رہنے کی وجہ سے وہ اب بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top