اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

امریکا اسرائیل کو اسلحہ دیکر جنگ جاری رکھنے کے قابل بنارہا ہے، انتونیو گوتریس

14 ستمبر, 2024 09:23

غزہ میں صیہونی بمباری جاری ہے، رات سے جاری حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق المواسی کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہوئے ج بکہ رفح میں بھی تین فلسطینی مارے گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار 118 تک پہنچ گئی۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو تریس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکا کو مداخلت کا پیغام دے دیا۔

ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو اسلحہ اور سفارتی تحفظ فراہم کرنے کے ذریعے اپنی جنگ جاری رکھنے کے قابل بنا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top