اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

امریکا کے روسی میڈیا پر بڑے الزامات، نئی پابندیاں بھی عائد کردیں

14 ستمبر, 2024 08:14

امریکا نے روسی ٹی وی چینل آر ٹی پر بڑے الزا،مات عائد کرتے ہوئے نئی پابندیاں بھی لگا دی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روسی میڈیا چینل آر ٹی کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ چینل روس کے انٹیلی جنس آپریٹس کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آر ٹی چینل نے خفیہ طور پر امریکا میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی، نشریاتی ادارہ یورپ، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا کے ممالک میں معلومات کی کارروائیوں، خفیہ اثر و رسوخ اور فوجی خریداری میں ملوث ہے۔

انٹونی بلنکن نے آر ٹی پر یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے لیے باڈی آرمر، اسنائپر رائفلز، ڈرونز اور دیگر سامان خریدنے کے لیے آن لائن فنڈ ریزرز چلانے کا الزام بھی لگایا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اکتوبر 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل روسی انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر مالڈووا کی سیاست پر اثر انداز ہونے کی بھی کوشش کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top