مقبول خبریں
حماس سربراہ کا حسن نصر اللہ کے نام خط
حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے نام خط جاری کردیا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحیی سنوار نے لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام خط لکھا ہے، جس میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہار یکجہتی اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کی جانب سے صمیم قلب کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ اظہار یکجہتی غزہ کی مزاحمت کی حمایت میں آپ کے اقدامات اور پشت پناہی کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں: یحییٰ سنوار کیلئے محفوظ راستہ دینے کی پیشکش؛ حماس کا بیان آگیا
حماس کے سربراہ نے مزید لکھا ہے کہ اپنے ہم وطنوں کے خون سے زیادہ ہمارا خون عزیز نہیں ہے۔ شہداء کا بابرکت خون ہمارے اندر مزید جرات پیدا کرتا ہے اور دشمن کے مقابلے میں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ حماس ہر شہید کے خون کے ساتھ وفاداری کے وعدے کی پابند رہے گی، شہید ہنیہ اور دیگر شہداء کی راہ کو جاری رکھیں گے۔
فلسطینی عوام نے اتحاد کے ساتھ دشمن کے سامنے استقامت کا عہد کرلیا ہے، صہیونیوں کے منصوبے کے مقابلے میں مزاحمت کے محور پر اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔