مقبول خبریں
یوٹیوبر نادر علی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو مہمان بنالیا، تصاویر وائرل
معروف پاکستانی یوٹیوبر نادر علی نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اپنی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کرکے سب کی توجہ مبذول کروالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نادر علی پروڈکشن کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں یوٹیوبر نادر علی کو پوڈ کاسٹ میں اپنے مہمان ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کرتے اور ان سے باتیں کرتا دیکھایا گیا۔
کیپشن میں نادر علی نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر یہ خبر حتمی ہے کہ میری اگلی پوڈ کاسٹ کے مہمان ڈاکٹرذاکر نائیک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کے انفلوئنسر کو ‘اسلام’ سے متعلق حیران کن جوابات
دوسری جانب پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے چاہنے والے بےانتہا خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عائشہ عمر یا کوئی اور! نامناسب لباس میں ڈانس ویڈیو وائرل
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ یہ آپ کی آج تک کی سب سے بہترین پوڈ کاسٹ ثابت ہوگی جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ پوڈ کاسٹ آپ کی بہت بڑی کامیابی ہے نادر۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر نادر علی ابتدائی عرصے میں پرینکس اور مزاحیہ ویڈیوز بناتے تھے تاہم اب وہ پوڈ کاسٹ کررہے ہیں۔