اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کی شرکت کے حوالے سے نیا آپشن سامنے آگیا

13 ستمبر, 2024 18:37

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کی شرکت کیلئے نیا مجوزہ آپشن بھی سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اگلے برس شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے نیا آپشن سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم بھارت میں ہی قیام کرے تاہم میچز کیلئے لاہور روانہ ہوجائے۔

بھارت کے کچھ ماہرین نے یہ رائے پیش کی کہ روہت شرما الیون رہائش امرتسر میں رہے اور صرف اپنے میچ کیلیے لاہور جائے تاہم اس میں دونوں ممالک کی حکومتوں کی رضا مندی ہونا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ہربھجن کا بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق بڑا یوٹرن

واضح رہے کہ بھارت میں کھیلے گئے 2023 ون ڈے ورلڈکپ کی طرح معاملات ابتک کسی کروٹ نہیں بیٹھ سکے ہیں جسکی وجہ سے ایونٹ کا شیڈول بھی تاخیر کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ وارم اَپ میچز سمیت ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ دسمبر میں آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جے شاہ اس حوالے سے حتمی فیصلے میں کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ ایونٹ اگلے برس پاکستان میں فروری اور مارچ میں شیڈول ہے جس میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلادیش، افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top