مقبول خبریں
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر کی درخواست پر عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس کے مرکزی ملزم زلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد اور اٹک انتظامیہ کو فیصلے پر عمل درآمد کی فوری ہدایت کردی۔
عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر سی 16 میں زلفی بخاری کی 30 کنال کے پلاٹس جب کہ اسلام آباد کے سیکٹر سی 15 میں چار پلاٹس منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
احتساب عدالت نے فیصلے میں ڈی سی اٹک کو زلفی بخاری کی ایک ہزار 210 کنال سے زائد اراضی اور ماری کنجون کے علاقے میں 91 کنال کی اراضی منجمد کرنے کی کردی ہے۔
قبل ازیں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے زلفی بخاری کے اثاثے منجمد کروانے کی درخواست کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ زلفی عدالتی نوٹس کے باوجود جان بوجھ کر پیش نہیں ہوئے جس بعد احتساب عدالت نے تاحکم ثاثی ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا۔