اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

سونامی کی وجہ سے زمین کئی دنوں تک کانپتی رہی، تحقیق میں انکشاف

13 ستمبر, 2024 14:34

گرین لینڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آنے والے میگا سونامی کی وجہ سے زمین  کا کئی دنوں تک کانپنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 1.2 کلومیٹر اونچی پہاڑی چوٹی کے منہدم ہونے کی وجہ سے نیچے کے پہاڑوں میں پانی آگے پیچھے چھڑکنے لگا تھا جس کی وجہ سے زمین کی تہہ تک ارتعاش پیدا ہوا۔

یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے سائنسدانوں پر مشتمل اس تحقیق کے مطابق یہ پہاڑ کے دامن میں گلیشیئر کے پتلے ہونے کی وجہ سے ہوا جو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ تھا۔

تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر اسٹیفن ہکس نے کہا کہ مشرقی گرین لینڈ میں ڈکسن فجورڈ کے اوپر سے شروع ہونے والے اس نئے رجحان نے سائنس دانوں کو مکمل طور پر حیران کر دیا۔

یو سی ایل ارتھ سائنسز کے ڈاکٹر ہکس کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب زمین کی تہہ میں پانی کے بہاؤ کو ارتعاش کے طور پر ریکارڈ کیا گیا جو کئی دنوں تک دنیا بھر کا سفر کرتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں سیسمومیٹر زمین کی سطح پر ہونے والے مختلف ذرائع کو ریکارڈ کرسکتے ہیں لیکن اس سے پہلے کبھی بھی اتنی دیرپا عالمی سطح پر سفر کرنے والی زلزلے کی لہر ریکارڈ نہیں کی گئی جس میں صرف ایک ہی فریکوئنسی موجود تھی۔

یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ پانی کا چھڑکاؤ نو دن تک کیسے جاری رہا، محققین نے ریاضیاتی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے زاویے کو دوبارہ تخلیق کیا۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ پانی ہر 90 سیکنڈ میں آگے پیچھے چھڑکتا ہے اس سے سیارے کے گرد زمین کی تہہ میں ارتعاش پھیلا جس کی وجہ سے حالیہ تاریخ میں سب سے بڑا سونامی رونما ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top