مقبول خبریں
افغانستان میں داعش کا حملہ، متعدد شہری جاں بحق
افغانستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 14 شہریوں کو قتل جب کہ 7 افراد کو زخمی کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کہا کہ صوبہ دائی کنڈی میں مسلح افراد کے حملے میں متعدد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کہا کہ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔
افغان نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ صوبہ دائی کنڈی میں شہریوں پر پہلا حملہ ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں داعش نے افغان دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔