اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ سے انکار

13 ستمبر, 2024 09:57

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مباحثہ جون میں بائیڈن اور دوسرا کاملا ہیرس کے ساتھ ہوا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ اب کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے بعد کاملا ہیرس نے 24 گھنٹے میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کیے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top