اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ افئیر کی خبریں

12 ستمبر, 2024 17:25

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ تنقید کے بعد فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ افئیر کی خبروں پر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اسٹوریز میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے معروف فیشن برانڈ راستہ کے مالک زین احمد کیساتھ تصاویر اَپ لوڈ کیں تھیں، جس کے بعد انکے افئیر کی افواہیں سرگرم ہوگئیں۔

گزشتہ چند سالوں سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہیں جن میں انکی منگیتر و اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنا و میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ساحر علی بگا سے لفظی تکرار شامل ہے۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ پیوند لگی پینٹ پہن کر مداحوں کے نشانے پر

دونوں متعدد مرتبہ ایک ساتھ بپلک میں بھی نظر آئے ہیں جس کے سبب مداح کشمکش کا شکار ہیں کہ آیا دونوں دوست ہیں یا محبت کی کوئی داستان رقم ہونے والی ہے۔
دوسری جانب آئمہ بیگ اور زین احمد نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر، فرحان سعید کا ڈرامہ؛ کچھ سینز ‘فحش’ قرار

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اس سے قبل اداکار شہباز شگری کو ڈیٹ کر رہی تھیں اور دونوں نے منگنی بھی کرلی تھی پر 2022 میں دونوں نے تعلق توڑ لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top