اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں بڑی کمی کر دی

12 ستمبر, 2024 16:27

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کر تے ہوئے شرح سود 19.5 فیصد سے کم ہو کر 17.5 فیصد کر دی، تاہم اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی۔

مزید پڑھیں:چینی کمپنی نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے خلاف شکایت درج کرادی

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

خیال رہے قبل ازیں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی تھی۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس میں افراط زر اور معاشی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کرتے ہوئے ساڑھے 19 فیصد کی تھی۔  گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top