مقبول خبریں
ہانیہ عامر، فرحان سعید کا ڈرامہ؛ کچھ سینز ‘فحش’ قرار
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی سوشل میڈیا پر وائرل نامناسب ویڈیو کو مداحوں نے ‘فحش’ قرار دیدیا۔
آن اسکرین ہم سفر ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ہانیہ عامر اور فرحان سعید جوڑی اسوقت تنقید کی زد میں ہے، جسکی وجہ کچھ نامناسب سینز ہیں جنہیں ناقدین نے ‘نازیبا اور فحاش’ قرار دیا ہے۔
ڈرامے کے ایک سین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اور اس سین کا کچھ حصہ ڈرامے کے پرومو میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے نامناسب ویڈیوز بنانے والے بھارتی کو ڈھونڈ نکالا
وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا اور سوشل میڈیا پر تنقید کے نشتر چلنے لگے۔
مزید پڑھیں: آئمہ بیگ پیوند لگی پینٹ پہن کر مداحوں کے نشانے پر
ایک صارف نے لکھا کہ ترکش ڈراموں کے زیرِ اثر بننے والے ڈرامے، فحاشی کی انتہا ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ پتا نہیں اس قسم کے ڈرامے بین کیوں نہیں کیے جاتے؟۔
مزید پڑھیں: حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد، مارننگ شو ہوسٹ کا انکشاف
صارف نے لکھا کہ ‘پاکستانی ڈراموں میں تمام حدیں پار ہوچکی ہیں، یہ ڈرامے ہماری روز مرّہ کی خوشحال زندگی کو بھی برباد کر رہے ہیں۔
اسی طرح ایک مداح نے ہانیہ عامر اور فرحان سعید کو کچھ شرم کرنی چاہئے ہے، کہ کمنٹس کیے۔
View this post on Instagram