اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

سلمان خان کی گھڑی کتنے کروڑ کی ہے؟ مداح حیرت زدہ

11 ستمبر, 2024 17:10

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی گھڑی کی قیمت نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے میگا اسٹار کو گھڑی پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

   جیکب ایریبو کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ بالی ووڈ اسٹار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ‘بلین ایئر تھری’ پہنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: والد کی خودکشی؛ سابق شوہر، بوائے فرینڈ ایک ساتھ!مداح پریشان

گھڑی پر جڑے سیکڑوں ہیروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گھڑی کی قیمت ہوش اُڑا دینے والی ہوگی۔

جیکب ایریبو نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں نے کبھی کسی کو اپنی گھڑی پہننے کیلئے نہیں دی لیکن سلمان خان کو پہنائی۔

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کے انفلوئنسر کو ‘اسلام’ سے متعلق حیران کن جوابات

بھارتی میڈیا کے مطابق بلینیئر 3 کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گھڑی کے بریسلیٹ یعنی چین پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 714 قیمتی ہیروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

اس گھڑی کی مالیت 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ جیکب اینڈ کو کے کے مالک ہیں، دنیا کی امیر ترین شخصیات اس برانڈ کی گھڑیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jacob Arabo (@jacobarabo)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top