مقبول خبریں
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا یکدم 2300 مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 23 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کا بھاؤ 2524 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
قبل ازیں اگست میں فی تولہ سونے کا نرخ 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ بلندی پر جا پہنچا تھا۔