منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے والد نے خودکشی کرلی

11 ستمبر, 2024 12:59

بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ ہدایتکار کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل اروڑہ نے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگائی تاہم ان کے اہل خانہ نے ابھی تک دل دہلا دینے والے واقعہ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ملائیکہ کے سابق شوہر ارباز خان کو انیل اروڑہ کے گھر کے باہر پولیس عہدیداروں کے ساتھ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس واقعہ سے ایک دن قبل ملائیکہ اروڑہ کو اپنے والدین کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، بھارتی اداکارہ عمارت سے باہر نکلیں تو انہوں نے پاپرازیوں کو دیکھ کر مسکرایا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملائیکہ کی والدہ جوائس نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ انیل اروڑہ ہر صبح بالکونی میں باقاعدگی سے بیٹھ کر اخبار پڑھتے تھے۔

جوائس نے پولیس کو بتایا کہ طلاق یافتہہونے کے باوجود دونوں نے پچھلے کچھ سالوں سے دوبارہ ایک ساتھ رہنا شروع کیا تھا۔

ملائیکہ اروڑہ کی والدہ نے کہا کہ بدھ کی صبح جب انہوں نے لیونگ روم میں اپنے سابق شوہر کی چپل دیکھی تو وہ بالکونی میں اسے تلاش کرنے گئیں اور وہاں نہ ہونے صورت میں انہوں جھک کر نیچے دیکھا تو عمارت کا چوکیدار مدد کے لیے چیخ رہا تھا۔

ملائیکہ اروڑہ نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ صرف 11 سال کی تھیں جب ان کے والدین جوائس پولی کارپ اور انیل اروڑہ نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top