اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

امریکی ساختہ بموں کا استعمال، اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کی لاشیں پگھل گئیں

11 ستمبر, 2024 11:52

الجزیرہ کی خبر رساں ایجنسی ‘ساناد’ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیل نے ممکنہ طور پر المواسی کیمپ حملے میں امریکی ساختہ ایم کے 84 بم استعمال کیے تھے۔

غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار پاؤنڈ کے امریکی ساختہ بموں نے حملے کی زد میں آکر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشوں کو ‘پگھلا دیا’۔

الجزیرہ کے مطابق المواسی میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیل کے مہلک حملے کے عینی شاہدین اور زندہ بچ جانے والوں نے کہا کہ ہم سو رہے تھے کہ اچانک اسرائیل نے ڈرونز حملوں کی بارش کردی۔

عینی شاہدین نے کہا کہ خیموں کو ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ کسی زلزلے کی زد میں آ گئے ہوں یا زمین کو الٹا کر دیا گیا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے خیموں میں سو رہے تھے جب میزائل ہمارے پاس گرے مگر ہم ایک معجزے سے بچ گئے۔

نہتے فلسطینیوں نے کہا کہ ہمارے بچے ریت میں دفن ہو گئے، ہم چیختے ہوئے باہر نکلے جب کہ ہم اپنے بچوں کے سروں کو ریت تلے دبے ہوئے دیکھ سکتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے المواسی کیمپ نامی خیمہ بستی پر متعدد ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top