مقبول خبریں
متھیرا کی سنگین بیماری سے لڑنے کا اعتراف
پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان متھیرا نے سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جسے ’کاگنیٹو ڈس آرڈر’ کہا جاتا ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کی یادداشت اور دماغی صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔ اس مشکل وقت میں علاج کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:متھیرا نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز بتا دیا
متھیرا کے مطابق یہ بیماری انکے لیے بہت مشکل رہی ہے، لیکن وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، انہوں نے ’نیوروڈیولپمنٹل ڈس آرڈر’ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ وہ ADHD (اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) کا شکار ہیں۔
ڈس آرڈر سے متعلق متھیرا کا کہنا تھا کہ ،’مجھے ADHD (اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) کے بارے میں اُس وقت پتا چلا جب میں بالغ ہو چکی تھی۔ اُس وقت جب آپ اپنی ذہنی حالت کے لیے طبی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو مجھے میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں ADHD کا شکار ہوں۔’
متھیرا کے مطابق صرف ادویات پر ہی منحصر نہیں ہونا چاہیے آپ کو خود کو ٹھیک کرنا ہوتا ہے تو میں نے خود کو اسے سنبھالنا سیکھا کہ میں نے ADHD کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل کیں اور اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ کوئی غیر معمولی یا شدید بیماری نہیں ہے، اور آپ کو طبی مدد لینے میں شرمندہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسے دانشمندی سے سنبھالا جا سکتا ہے۔