مقبول خبریں
بچوں کو سڑک پر حادثات سے بچانے کیلئے مہم کا آغاز
برطانیہ میں طلبہ کو سڑک عبور کرتے ہوئے حادثات سے بچانے کیلئے ’اسکیرن ڈاؤن، آئیز اپ‘ مہم شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں طلبہ کو سڑک عبور کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کیلئے موبائل فون کی بجائے راستے پر نظریں رکھنے کیلئے ’اسکرین ڈاؤن، آئیز اپ‘ مہم شروع کردی گئی۔
انشورنس کمپنی کے سروے کے مطابق برطانیہ میں 12 سے 15 برس کے 95 فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہیں۔
انشورنس کمپنی کے مطابق برطانیہ میں سیکنڈری اسکول کے طلبا سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ ہر 5 میں سے ایک طالبعلم گاڑی سے ٹکرایا یا ٹکراتے ٹکراتے بچا۔
سروے نتائج کے مطابق 84 فیصد نے سڑک پر موبائل فون کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔