مقبول خبریں
وی پی این بلاک کیے جارہے ہیں یا نہیں؟ پی ٹی اے کا موقف آگیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) بلاک کرنے سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔
ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے بلاک ہونے اور انٹرنیٹ کی بندش کے بعد سے صارفین کی جانب سے وی پی این کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔
ویب سائٹوں اور ایپلی کیشنز پر تیز کنکشن کے ساتھ ساتھ مؤثر ڈاؤن لوڈنگ کے لئے بھی صارفین موبائل اور کمپیوٹز میں وی پی این انسٹال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں صارفین کو گزشتہ کئی ہفتوں سے انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا ہے اور حکام نے اس تعطل کا ذمہ دار ناقص زیر زمین سب میرین کیبل کو قرار دیا ہے۔
حکام کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ توقع ہے انٹرنیٹ بندش کا یہ مسئلہ رواں سال اکتوبر کے اوائل تک حل ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ حکومت نے پہلے ہی سست روی انٹرنیٹ کا ذمہ دار وی پی این کے استعمال کو دار ٹھہرایا ہے۔
اب ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این بلاک کرنے کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبریں بے بنیاد ہیں۔
پی ٹی اے نے مزید کہا کہ تمام آئی ٹی کمپنیاں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینک وی پی این کے استعمال کے لیے اپنے انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پیز) کو رجسٹر کروائیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں ان اداروں کی انٹرنیٹ سروسز متاثر نہ ہوں۔