مقبول خبریں
‘رات 11 بجے مختصر لباس میں آڈیشن دینے کیلئے بلایا گیا’
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہدایت کار نے رات 11 بجے مختصر لباس میں آڈیشن دینے بلایا تھا۔
اداکارہ کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھی جس دوران ایک اداکارہ نے بتایا ایک ہدایتکار کو کاسٹ کیلئے فون آیا جس میں انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے میسج کے بعد ڈائریکٹر نے مجھ سے کام کے بجائے میری دو تصویریں مانگیں اور کہا کہ ہم آپ کا کام نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ ڈائریکٹ آڈیشن کیلئے بلانا چاہتے ہیں، اس کے بعد میں نے ان سے پوچھا کہ میں دوسرے دن سہ پہر 3 بجے آڈیشن کیلئے آجاؤں ؟ اس پر ڈائریکٹر نے انکار کردیا اور کہا آپ رات کو 11بجے آجائیں۔
مزید پڑھیں: حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد، مارننگ شو ہوسٹ کا انکشاف
ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ مجھے آڈیشن کے دوران مختصر یا بولڈ لباس پہننا ہوگا اور یہ آڈیشن خفیہ ہوگا جس کی ویڈیوز صرف پروڈیوسرز کو بھیجی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ویڈیو: اداکارہ ثنا نواز نے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کر دیا
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں آن اسکرین مختصر لباس نہیں پہنتی تو انہوں نے مجھے کہا اس کی فکر مت کریں اس کی ویڈیوز کہیں بھی بھیجی نہیں جائیں گی۔ ایسی گھٹیا بات سننے کے بعد میں نے ہدایتکار کا فون بند کردیا۔