منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

امریکی گلوکارہ ماں نہیں بن سکتیں، مگر کیوں! وجہ بتادی

10 ستمبر, 2024 17:42

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے ارب پتی ہونے کے باوجود بھی مداحوں سے زندگی کی سب سے بڑی کمی کا انکشاف کردیا۔

امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں 32 سالہ گلوکارہ سلینا گومز نے اگلے چند سالوں میں اپنی فیملی شروع کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی کی ایک تلخ حقیقت بتائی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کوئی بھی انسان خواہ وہ مرد ہو یا عورت اُس کے لیے سب سے اہم چیز خاندان ہے، میں بھی چاہتی ہوں کہ میری بھی فیملی ہو مگر میرا فیملی قائم کرنے کا سفر بہت سے لوگوں سے بہت مختلف ہے کیونکہ میڈیکل کنڈیشنز کی وجہ سے ماں بننے سے قاصر ہوں۔

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ ڈالا

میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں گلوکارہ سلینا کا کہنا تھا کہ 2017 میں میرا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کے بعد میرا حاملہ ہوکر بچے کا وزن اٹھانا میری صحت کیلئے مضر ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کی کن اداکاراؤں کے ہاں پہلی اولاد ‘بیٹی’ ہوئی؟

انہوں نے کہ ارب پتی ہونے کے باوجود زندگی کی سب سے اہم چیز سے محروم ہوں، کیونکہ ایسا کرنا میری اور بچے دونوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top