اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

فی تولہ سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

10 ستمبر, 2024 15:30

پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا یکدم 1300 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگا ہو کر 2900 کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 1100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 10 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کا نرخ 2500 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top