مقبول خبریں
یوکرین کے خوفناک حملے سے روس میں تباہی مچ گئی، ائیرپورٹس بھی بند
یوکرین نے ماسکو اور مغربی روس پر بڑا ڈرون حملہ کردیا جس کے نتیجے میں میں کم از کم ایک خاتون ہلاک، درجنوں گھر تباہ اور دارالحکومت کے بڑے ہوائی اڈوں کو بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین نے دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت پر ڈرون حملے کیے، دوسری جانب روس نے یوکرین کو جوابی کارروائی میں کم از کم 20 اور 8 دیگر علاقوں سمیت مزید 124 یوکرینی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کی ایوی ایشن اتھارٹی روساویاتشیا نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد ماسکو کے چار میں سے تین ہوائی اڈوں کو فضائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور دارالحکومت کی طرف جانے والی ایک بڑی سڑک بھی جزوی طور پر بند ہے۔
ماسکو کے گورنر آندرے ووروبائیوف نے بتایا کہ ڈرون حملوں میں ماسکو خطے کے ضلع رامینسکوئے میں کم از کم دو بلند و بالا اپارٹمنٹ عمارتوں کو نقصان پہنچا اور فلیٹوں میں آگ لگی۔
ووروبائیوف نے بتایا کہ رامینسکوئے میں ایک 46 سالہ خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔
سوشل میڈیا ویڈیوز میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی کھڑکیوں سے آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رامینسکوئے ضلع میں درجنوں فلیٹس کو نقصان پہنچا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس کے علاقے برائانسک میں 70 سے زائد ڈرون مار گرائے گئے، البتہ وہاں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔