اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

10 ستمبر, 2024 12:31

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  شہر قائد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔ جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:آئندہ دنوں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top